بلیا، 4 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے سابق وزیر اور فیفنا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے بی ایس پی امیدوار امبیکا چودھری کے بیٹے کو مار پیٹ اورفسادکرنے کے الزام میں گرفتارکر لیاگیاہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ بلیا ضلع کے فیفنا تھانہ علاقے کے ساگرپالی گاؤں میں کل رات تقریباََ11بجے ایس پی اوربی ایس پی کے دوگروپوں میں جھڑپ ہوگئی تھی۔اس معاملے میں فیفنا اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنگرام یادوکے بیٹے موہت نے بلیا شہر کوتوالی میں بی ایس پی امیدواراورقانون سازکونسل کے رکن امبیکا چودھری کے بیٹے آنندچودھری کے خلاف گھر میں گھس کر مار پیٹ کرنے اوردنگاکرنے،برابھلاکہنے اورجان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں نامزد مقدمہ درج کرایا تھا،اس پرآنندکوگرفتارکیاگیاہے۔بی ایس پی لیڈر امبیکا چودھری نے اسے حکومت کے اشارے پر کی گئی بدلہ کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سماج وادی پارٹی امیدوار نے بلیاجا رہے ان کے بیٹے کی گھر لے جا کر پٹائی کی اور الیکشن میں پریشان کرنے کے لیے جھوٹے الزامات میں مقدمہ درج کروا دیا۔